ایک اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک موبائل کمپنی کے سینئر عہدیدار کو حراست میں لے کر ان سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق مذکورہ عہدیدار اسرائیل کو حساس نوعیت کے اطلاعات و معلومات فراہم کر رہا تھا۔ تاہم حکام نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ گزشتہ چند مہینوں کے دوران لبنان میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں مجموعی طور پر 50 کے قریب افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
.....
/110